سیٹ ایڈجسٹمنٹ

عام انتخابات:ق لیگ کا ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : مسلم لیگ ق نے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ چوہدری شجاعت کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ن لیگ نے ہمارے مطلوبہ حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کر دیے ہیں، پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دوہرے معیار کا شکار نہیں ہوں گے۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ن لیگ میرے اور میرے بھائی کے خلاف گجرات میں اپنے امیدوار کھڑے کر دے، مسلم لیگ ق پنجاب کے سیکرٹری جنرل چوہدری شافع حسین نے بھی فیصلے سے اتفاق کیا۔
اعلامیے کے مطابق چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا ن لیگ ہمارے ساتھ مقابلہ کرے گی تو ہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کو ترجیح دیں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے