انتخابی نشانات الاٹ

پشاور:قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ

ویب ڈیسک :پشاور سے قومی اسمبلی کے 5اور و صوبائی اسمبلی 13حلقوں کے امیدواروں کو بھی نشانات الاٹ کردیئے گئے ۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو تیر ‘مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شیر ‘عوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔
جماعت اسلامی کو ترازو،جے یوآئی ف کو کتاب ‘قومی وطن پارٹی کو چراغ ،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو پگڑی جبکہ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز کا نشان الاٹ کیا گیا۔
اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب اور ایم کیو ایم کو پتنگ ‘تحریک لبیک پاکستان کو کرین کا انتخابی نشان دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کے بعد امیدواروں کو انفرادی طورپر مختلف نشانات الاٹ کئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوامیں میٹرک امتحانات کی شفافیت کیخلاف پروپگنڈا گمراہ کن قرار