آگ بھڑک اٹھی

پشاور کے نجی ہسپتال میں آتشزدگی، 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک :پشاور میں جی ٹی روڈ پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے قریب واقع نجی ہسپتال میں آتشزدگی سے 3افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شیرین شاہ ہسپتال کے تیسری اور چوتھی منزل پر لگ آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔
اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی 5گاڑیاں ،2واٹر باو¿زر، ہیوی مشینری فوری طورپر موقع پر پہنچ گئی اور مہارت سے آگ پر قابو پا لیا ۔
ریسکیو کے مطابق ہسپتال کا عملہ اور مریض عمارت کے اندر پھنس گئے تھے جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن کیا گیا جبکہ تین زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
عمارت میں بڑے پیمانے پر دھواں ابھی بھی موجود ہے ریسکیو1122 اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں مختلف حصوں میں عمارت کو سرچ اور کلئیر کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، عالمی یوم مزدور پر پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کا احتجاج، حقوق کا مطالبہ