پشاور، الیکشن میں 23 دن باقی، سیاسی گہما گہمی ندارد

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونےو الے عام انتخابات میں صرف 23 دن باقی رہ گئے ہیں تاہم کہیں بھی گہما گہمی شروع نہ ہو سکی۔ گلیوں محلوں اور بازاروں میں سیاسی ماحول نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی عام انتخابات میں دلچسپی بھی معدوم پڑگئی ہے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 8فروری کو شیڈول ہیں جس کیلئے تمام حلقوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔ اس دوران ملک کے دوسرے شہروں میں الیکشن کمپین شروع کردی گئی ہے تاہم الیکشن میں 23 دن باقی رہ گئے ہیں لیکن پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں سیاسی ماحول جم نہیں رہا۔
جنوری کی سردی کے باعث بھی سیاسی ماحول گرم نہیں ہورہا جبکہ عام انتخابات سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال کی وجہ سے بھی شہریوں کی دلچسپی انتہائی کم ہے، اسی طرح چند امیدوار ہی گلی محلوں میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کررہے ہیں جبکہ باقی امیدوار تاحال گھروں اور اپنے حجروں تک محدود ہیں۔
عام انتخابات میں اب صرف تین ہفتے باقی ہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد آئندہ دو سے تین روز میں گہما گہمی شروع ہونے کا امکان ہے جس سے انتخابات کا ماحول بھی بن سکے گا۔
یار رہے کہ الیکشن میں 23 دن باقی رہ گئے ہیں لیکن سیاسی ماحول کہیں پر بھی پیدا نہیں ہو رہا۔

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ