نیدرلینڈ، مسلمان نوجوانوں نے جان پر کھیل کر قرآن کی بے حرمتی رکوا دی

ویب ڈیسک: نیدر لینڈز میں مسلم نوجوانوں نے پولیس سے لڑ کر قرآن کی بے حرمتی رکوا دی۔ نیڈرلینڈز کے شہر راٹرڈیم میں قرآن کی بے حرمتی کا گھناﺅنا منصوبہ دی پیٹریاٹک یوروپینز اگینسٹ کے لیڈر ایڈون وویگنزویلڈ نے تیار کیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ پی ای جی آئی ڈی اے نے آرنہم کی انتظامیہ سے قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے ہوئے جلانے کی اجازت حاصل کر رکھی تھی۔ ایک گروپ نے اچانک نمودار ہوکر قرآن کی بے حرمتی رکوا دی۔
اس موقع پر تصادم کے نتیجے میں تین پولیس افسر زخمی ہوئے جبکہ تین افراد کو پولیس اور مقامی انتظامیہ کے احکامات نہ ماننے پر گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے ایڈون وویگنزویلڈ کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ آرنہم کے مراکش نژاد میئر احمد مرکوش کا کہنا ہے کہ دی نیدر لینڈز میں کسی مذہبی یا مقدس کتاب کو جلانا ممنوع نہیں ہے۔ دی نیدر لینڈز اگر میئر ہنگامہ آرائی کا خطرہ محسوس کرے تو کسی بھی مظاہرے کے لیے دیا گیا اجازت نامہ منسوخ بھی کرسکتا ہے۔
نیدرلینڈز کے سیاسی رہنما یلدرم اُستا نے قرآن پر حملے کی اجازت دیے پر میئر یلدرم اُستا کو ہدفِ تنقید بنایا۔ انہوں نے پولیس کے رویے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نفرت پر مبنی جرائم کی روک تھام کے لیے اس معاملے کو میونسپل کاﺅنسل میں اٹھائیں گے۔
یاد رہے کہ نیدرلینڈز میں ایک نوجوان نے قرآن کی بے حرمتی رکوا دی جس پر ہنگامے کے دوران کئی لوگ زخمی جبکہ کئی گرفتار ہوئے۔

مزید پڑھیں:  عوام نے 9 مئی کا بیانیہ مسترد کردیا ہے، مولانا فضل الرحمن