بغیر تربیت 13ہزار سے زائد نرسز کو ڈگریاں دینے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع

ویب ڈیسک: بغیر تربیت 13ہزار سے زائد نرسز کو ڈگریاںدینے کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔ ذرا ¾ع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 13ہزار سے زائد نرسز کو بغیرکسی تعلیم و تربیت کے ڈگریاں دینے کی تحقیقات کادائرہ کار وسیع کردیاہے۔
اس حوالے سے ملک کے تمام نجی نرسنگ کالجزسے متعلق رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں نرسنگ ایجوکیشن اور اس کے گرتے معیارات سے متعلق مسائل پربحث کے موقع پر نشاندہی کی گئی تھی کہ بغیر کسی تربیت اور تعلیم کے نجی نرسنگ کالجز سے 13ہزار ڈگریاں جاری کی گئی ہیں جس سے ہسپتالوں میں نرسنگ کا معیار خراب ہواہے۔
ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں متعلقہ پولیس اورایف آئی اے افسروں کوآپریشن تیز کرنے اورپاکستان نرسنگ کونسل کےساتھ منسلک نجی نرسنگ کالجز کی مکمل تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں پیش رفت کرتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مذکورہ ڈگری ایوارڈنگ اداروں کی چھان بین شروع کردی گئی ہے اب تک متعدد افراد کواس جرم کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کالجز کو بھی بندکیاگیاہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اگلے مہینے تک تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ تیار کرنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ 13ہزار سے زائد نرسز کو بغیر تربیت کے ڈگریاں جاری کرنے کی تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سدھوموسے والا کیس کا مرکزی گینکسٹر امریکہ میں قتل