سینیٹر روبینہ خالد

پشاور، سینیٹر روبینہ خالد کی جنرل ورکر اجلاس میں شرکت

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا خواتین ونگ کی صدر سینیٹر روبینہ خالد نے جنرل ورکر اجلاس میں شرکت کی۔
ورکر اجلاس میں اُمیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 83 سید ظاہر علی شاہ اور قومی اسمبلی حلقہ این اے 32 عابد اللہ خان یوسفزئی نے بھی انتخابی مہم جنرل وررکر اجلاس میں شرکت کی۔
ورکرز اجلاس میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان بھی شریک ہیں، اجلاس میں پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی عہدیدار اور ورکرز بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں انتخابی مہم کے تحت پیپلزپارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچانے اور انتخابی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو مہنگائی سے نکالنے کیلئے 10 نکاتی معاشی ایجنڈا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کارکنان کو بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی منشور گھر گھر ووٹرز تک پہنچانا ہے۔
سنینٹر روبینہ خالد نے اپنے خطاب میں کہا کہ 8 فروری کو پیپلزپارٹی کی فتح کیلئے پیپلزپارٹی کارکنان کی جدوجہد سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:  فرانس، منشیات سمگلرز کی دیدہ دلیری، دن دیہاڑے ساتھی کو چھڑوا لیا