بحیرہ احمر میں حملے

بحیرہ احمر میں حملے جاری رکھیں گے، حوثی گروپ

ویب ڈیسک: یمن میں حوثی گروپ نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں حملے جاری رکھیں گے۔
یمن میں حوثی گروپ کا مزید کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے یمن میں تازہ حملے کئے ہیں۔
اس سے قبل حوثیوں نے خلیج عدن میں امریکی جہاز پر حملے کی ذمےداری قبول کی تھی۔
برطانوی سیکورٹی ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد جہاز میں عملہ محفوظ ہے۔
واضح رہے کہ یمن کے حوثی باغی، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کے جواب میں اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
18 دسمبر کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے حوثیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بحری فوج کی تشکیل کا اعلان کیاتھا
تاہم سپین، اٹلی اور فرانس سمیت کئی ممالک اس اتحاد سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  50 روپے پر جھگڑا، رکشہ ڈرائیور کو قصہ خوانی بازار میں‌قتل کر دیا گیا