غزہ میں جنگی جرائم

غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات، امریکی سینیٹ میں قرارداد مسترد

رائے شماری کے دوران امریکی سینٹ کے 100 میں سے صرف 11 ارکان نے تحقیقات کرانے کے مطالبے کی حمایت کی جبکہ 72 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا

ویب ڈیسک: غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق امریکی سینیٹ میں قرارداد مسترد کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے گزشتہ ماہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرانے کیلئے قرارداد پیش کی تھی،
قرارداد میں امریکی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ عالمی قوانین کے تحت غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرائیں۔
رائے شماری کے دوران امریکی سینٹ کے 100 میں سے صرف 11 ارکان نے تحقیقات کرانے کے مطالبے کی حمایت کی جبکہ 72 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔
امریکی سینیٹ میں حکمران جماعت ڈیموکریٹس کو اپوزیشن جماعت ریپبلکن پر معمولی برتری حاصل ہے تاہم رائے شماری میں دونوں جانب سے اسرائیل کے حق میں ووٹ دئیے گئے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اغوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس