گیس بلوں میں ناروا اضافہ

عوامی حلقوں نے اس بات پر شدید اعتراض کیا ہے کہ گیس بلوں میں بے تحاشا اضافہ عوام پرمہنگائی مسلط کرنے کی کوشش ہے جبکہ موجودہ مہنگائی کے تناظر میں اس قسم کااضافہ عوام کی قوت برداشت سے باہر ہوتا جارہاہے ‘ اس ضمن میں سوشل میڈیا پرچلنے والے مختلف ٹرینڈز میں سوئی گیس بلوں میںاضافے پر تنقید کی جارہی ہے ایک ٹرینڈ گیس بلوں میںایک ہزار روپے فکسڈ چارجز کے حوالے سے ابھی چل ہی رہا تھا کہ موجودہ مہینے کے بلوں میں اسے ایک ہزار سے دو ہزار کردیاگیا ہے اسی طرح ایک اور ٹرینڈ کے مطابق 90 یونٹ کابل 1310 روپے جبکہ صرف ایک یونٹ اضافے کے بعد 91 یونٹ گیس کی قیمت 4053 روپے کرنے کے حوالے سے چل رہا ہے دنیا کے کسی خطے میں اور کس قانون کے تحت صرف ایک یونٹ اضافے کے بعد قیمت میں 2743 روپے اضافہ کیا جاتا ہے یہ انتہائی ظلم ہے اور حکومت سوئی گیس کمپنیوں کو آخر کب لگام لگانے کے بارے میں سوچے گی ‘ عوام کو یوٹیلٹی سروسز کے حوالے سے مختلف کمپنیاں جس طرح لوٹ رہی ہیں یہ ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے ۔ اس زیادتی کا انجام آخر کیا ہو گا؟ اس بارے میں ضرورسوچنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  نومئی کا ماتم اور بارہ اکتوبر کا غم