رانا ثناءاللہ

ایران سے متعلق بیان:عمران پر سنگین غداری کا مقدمہ ہونا چاہئے‘رانا ثناءاللہ

ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیان غداری کے زمرے میں آتا ہے ‘سنگین غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہئے ۔
رانا ثناءاللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور بھارت سے چندہ لینے والے نے یہی بیان دینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ غدار پاکستان پر چار سال تک وزیراعظم بن کر مسلط رہا، اس کا بیان پاکستان پر حملے کی مذمت کرنے کے بجائے پاکستان کی خودمختاری کے حق پر کمپرومائز کرنے کا بیان ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ بیان کوئی محب الوطن پاکستانی نہیں صرف دہشت گردوں کا ترجمان دے سکتا ہے، 9 مئی کے مجرم کے خلاف اس بیان پر پاکستان سے سنگین غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  روزگار کی فراہمی اور صوبے کی معاشی ترقی اولین ترجیحات ہیں، علی امین گنڈاپور