سردی کی شدید لہر

ملک میں سردی کی شدید لہر ، دھند کی وجہ سے موٹرویز بند

ویب ڈیسک :ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ‘دھند کی وجہ سے موٹرویز بند‘ ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے ۔
دھند کے سبب موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک اور موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند ہے جب کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی بند ہے۔
لودھراں میں بھی حد نگاہ کم ہونے سے قومی شاہراہوں پرٹریفک سست روی کا شکار ہے
دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے لاہور پانچویں نمبر پر آگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  9مئی :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عام معافی کا مطالبہ کردیا