میکسیکو اور چلی

غزہ میں ممکنہ جنگی جرائم:میکسیکو اور چلی بھی عالمی عدالت پہنچ گئے

ویب ڈیسک :غزہ میں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے میکسیکو اور چلی نے بھی عالمی فوجداری عدالت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
اس حوالے سے میکسیکو کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری تشدد، خاص طور پر سویلین اہداف پر تشویش ہے‘7 اکتوبر کے حماس کے حملے اور اس کے بعد جاری جنگ پر آئی سی سی سے رجوع کیا گیا ہے۔
دوسری جانب چلی کے وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ چلی غزہ میں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا حامی ہے، جنگی جرائم میں اسرائیلی یا فلسطینی جو بھی ملوث ہیں، اس کی تحقیقات کرائی جائیں۔
اس سلسلے میں جنوبی افریقہ، بنگلا دیش، بولیویا، کوموروس اور جبوتی بھی تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پرتشدد واقعات کے ملزمان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، ایمل ولی