لکی مروت: ایس ڈی او فیمیل کا سکول پر مبینہ قبضہ، اصل معاملہ کیا ہے؟

ویب ڈیسک: لکی مروت میں ایس ڈی او ایجوکیشن نے گرلز پرائمری سکول ناراتھ اتم گڑھ مسلم باغ پر مبینہ طور پر قبضہ کرتے ہوئے اپنا دفتر پرائمری سکول منتقل کردیا جس کے باعث شدید سردی اور دھند میں پرائمری کلاس کی بچیاں کلاس روم سے باہر پڑھنے پر مجبور ہوگئیں ہیں.

اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایس ڈی او ایجوکیشن مس آرزو نے لڑکیوں کے کلاس روم کو دفتر میں تبدیل کیا ہے.
ایس ڈی او کے اس عمل پر بچیوں کے والدین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام اور یجوکیشن افسران سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے .
دوسری جانب ایس ڈی او ایجوکیشن مس آرزو نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارےدفاتر تعمیراتی کام کی وجہ سے بند ہے اس لئے انہوں نے اپنا دفتر سکول منتقل کر دیا ہے۔ڈی او فیمیل نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد تعمیراتی کام مکمل ہوگا ، تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد یہاں سے اپنے دفاتر شفٹ ہونگے.

مزید پڑھیں:  ہری پور :فریقین کے درمیان فائرنگ سے دوافراد جاں بحق