سابق گورنر سردار مہتاب عباسی کی پارٹی رکنیت معطل

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخوا کے سابق گورنر سردار مہتاب عباسی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی.
اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ سردار مہتاب عباسی کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا ہے۔
سردار مہتاب عباسی کی معطلی کی نوٹیفکیشن مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے جاری کر دیا ہے.
خیال رہےکہ قیادت سے ناراض سردار مہتاب عباسی نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا، مہتاب عباسی نے ایک انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کی تعریف بھی کی تھی۔
مہتاب عباسی گزشتہ کافی عرصے سے مسلم لیگ ن کی قیادت سے خفا تھے اور انہوں نے رواں برس فروری میں مرکزی نائب صدر ن لیگ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز کا آپریشن، 2دہشت گرد ہلاک