امریکہ میں برفباری

کینیڈا اور امریکہ میں برفباری سے معمولات زندگی متاثر، 83 ہلاکتیں

ویب ڈیسک: کینیڈا اور امریکہ میں برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہیں،جس سے اموات کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں شدید ٹھنڈ سے اموات کی تعداد 83 ہو گئی ہے، شدید برفباری کے باعث کئی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کے پیش نظر گاڑیاں تو گاڑیاں سڑکوں پر پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا۔
امریکی ریاست مشی گن میں شدید سردی کے باعث جھیل جم گئی جو کہ خوبصورت نظارہ پیش کرنے لگی ہے۔
مزید برآں امریکی محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک سے دشمنی کرنے والے سزا سے نہیں بچیں گے ،وزیراعظم