اسرائیلی کابینہ

اسرائیلی کابینہ میں شدید اختلافات، وزیر دفاع کا وزیراعظم آفس پر دھاوا

ویب ڈیسک: اسرائیلی کابینہ میں شدید اختلافات سامنے آگئے، وزیر دفاع نے وزیراعظم آفس پر دھاوا بول دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حماس کے قبضے سے یرغمالیوں کو آزاد نہ کروانے پر اسرائیلی کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے وزیراعظم آفس پر دھاوا بول دیا اور صورتحال تقریباً ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔
دوسری طرف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں 3 کمانڈروں نے کہا کہ حماس کو شکست بھی دیں اور یرغمالی زندہ بھی بچائیں، دونوں کام ایک ساتھ ممکن نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے حکومت کیخلاف احتجاج کیا اور یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر نیتن یاہو کو شیطان چہرہ قرار دیدیا۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو حکومت نے 7 اکتوبر کے روز ہمیں نظرانداز کیا اور اس کے بعد حکومت ہر روز ہمیں نظرانداز کر رہی ہے۔
مظاہرین نے نیتن یاہو پر اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے بھی الزامات لگائے۔

مزید پڑھیں:  9مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے ،وفاقی وزرا