پشاور میں گیس لیکج سے دھماکہ، بچے سمیت 2 افراد زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے کاکشال میں سکول کے قریب گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور میڈیکل ٹیم نے موقع پر امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔
ریسکیو1122 ذرائع کا کہنا ہے کہ کاکشال میں گیس لیکج سے دھماکہ کے باعث لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سلنڈر دھماکے سے گھر کے 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں 1 بچہ اور ایک مرد شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے آگ سے جھلسے افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں معمولی تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ،2افراد جاں بحق