اساتذہ اور طلبہ کا دورہ باجوڑ گیریژن، "علم ٹولو د پارا” مہم سے آگاہی

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ کے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، طلباء اورطالبات نے باجوڑ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں "علم ٹولو د پارا” مہم کے حوالے سے مکمل بریف کیا گیا۔
دورہ کے دوران طلباء اور طالبات کو فرنٹیئر کور نارتھ میں قیام امن، ترقی اور تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران طلباء و طالبات کا فرنٹیئر کور کے زیراستعمال مختلف ہتھیاروں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
بعدازاں اساتذہ، طلباء و طالبات نے آئِی جی فرنٹیئر کور نارتھ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں طلباء و طالبات کو پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے "علم ٹولو د پارا” مہم کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
مہم کے حوالے سے انہیں بتایا گیا کہ پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ ان اقدامات کا مقصد تعلیم کا حصول سب کے لئے ممکن بنانا ہے تاکہ کوئ بچہ اور بچی تعلیم سے محروم نا رہ سکے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 5افراد جاں بحق،8زخمی