صوابی، موبائل گاڑی کو حادثہ میں زخمی پولیس اہلکار مدثر ملک جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے پولیس اہلکار مدثر ملک جو موبائل گاڑی میں شدید زخمی حالت میں مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے جاں بحق ہو گئے۔
ایکسڈنٹ کے باعث جان کی بازی ہارنے والے ایلیٹ فورس اہلکار مدثر مالک کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن صوابی میں ادا کی گئی۔
اس دوران پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ، نماز جنازہ میں ایس پی انویسٹی گیشن خان خیل خان، ایس پی ایلیٹ مراد خان، ڈی ایس پی فضل معراج خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد اقبال خان اور دیگر پولیس جوانوں نے بھر پور شرکت کی۔
یاد رہے کہ پولیس اہلکار مدثر ملک موٹروے پر موبائل گاڑی کے حادثہ میں شدید زخمی ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 5افراد جاں بحق،8زخمی