عملہ کی تربیت جاری

پشاور، عام انتخابات کیلئے پولنگ عملہ کی تربیت جاری

ویب ڈیسک: پشاور میں عام انتخابات کیلئے پولنگ عملہ کی تربیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر اب تک 33 ہزار 48 پرئیذائڈنگ وسینئر اسسٹنٹ پرئیذائڈنگ افسران میں سے
23 ہزار 8 سو 10 افسران کی تربیت مکمل ہو چکی ہے۔
6.6 فیصد عملہ کی غیرحاضری پر صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کا نوٹس، جیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
چیف سیکرٹری نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی فوری ہدایات جاری کر دیں۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور ایلیمنٹری ایجوکیشن کے حکام کو بھی اپنے دفتر طلب کر کے کمی پورا کرنے کی ہدایت کی گئی۔
الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا نے تربیت سے غیرحاضرعملہ کیخلاف انضباطی کارروائی کی ہدایت کردی۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 275 اسسٹنٹ پرئیذائڈنگ وپولنگ افسران کی تربیت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 125 تربیتی مراکز میں ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔
تربیتی عمل 25 دسمبر 2023 سے شروع ہوا تھا جو یکم فروری 2024 تک جاری رہیگا۔

مزید پڑھیں:  بشام خودکش حملے کا الرٹ 15مارچ کو جاری کیا گیا تھا