پشاور، ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میِں احتجاج،فوری فنڈ اجراء کا مطالبہ

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ فی میل ڈاکٹرز بھی شریک تھیں۔
اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
صدر ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی مظاہرہ کے دوران کہا کہ حکومت نے فنڈ پورا نہیں دیا جس کی وجہ سے انڈکشن کا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔ حکومت فوری طور پر فنڈ جاری کرے تاکہ انڈکشن کا عمل جلد پورا ہوسکے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت ینگ ڈاکٹرز کا استحصال بند کرے، یہ سارے ڈاکٹرز خیبر پختونخوا کا مستقبل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر