بیوی اور 3 بیٹیوں

سفاک امریکی شخص نے اپنی بیوی اور 3 بیٹیوں کو مار ڈالا

ویب ڈیسک: سفاک شخص نے بیوی اور 3 بیٹیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
امریکی ریاست الینوائے کے علاقے ٹنلے پارک میں گھریلو ناچاقی پر ایک سفاک شخص نے اپنی اہلیہ اور 3 بیٹیوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
بدقسمت خاندان 7 افراد پر مشتمل تھا، 2 بیٹے غیر موجودگی کی وجہ سے محفوظ رہے۔
پولیس حکام کے مطابق ٹنلے پارک میں ایک شخص نے پولیس کو فون پر اطلاع دی کہ ان کے پڑوس میں فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے اور گھر میں چار لاشیں بھی پڑی ہیں۔
پولیس جب موقع پر پہنچی تو ایک پستول اور 4 لاشیں برآمد ہوئیں، مرنے والوں کی شناخت 53 سالہ مجیدہ قاسم، 26 سالہ جڑواں بہنیں حلیمہ، زاہیہ اور 24 سالہ ہنان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
پولیس نے یہ بھی نہیں بتایا کہ قتل کے وقت باپ اور دیگر دو بچے کہاں تھے اور نہ یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مقتولین کا تعلق کس ملک سے تھا۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار