گلبہار میں نامعلوم افراد

پشاور، گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود عشرت سنیما چوک میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر ہمایون خان ولد عبد اللہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
ہمایون خان اپنے ڈرائیور شفیق اللہ کے ہمراہ ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔
ہمایون خان شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گیا۔
اطلاع ملتے ہی ایس پی فقیر آباد اسامہ امین چیمہ نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا باریک بینی کیساتھ جائزہ لیتے ہوئے اہم شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔
ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ نے کہا کہ مزید کسی بھی پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی