مردان، مختلف منصوبوں کے حوالے سے نیب کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک: ضلع مردان بھر میں بیوٹیفکیشن سمیت مختلف منصوبوں کے حوالے سے نیب کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے اس سلسلے میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور کمشنر مردان کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
پشاور: نیب نے مردان بیوٹیفیکیشن منصوبہ 2016 اور سڑکوں کی تعمیر، مردان میگا پارک، ہاوسنگ سکیم وغیرہ کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔
یاد رہے کہ مردان میں زیادہ تر سکیموں میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں نیب کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  امدادی سامان غزہ لیجانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ