مہمند، عوام کا جبارخیل کور کرومائٹ کان کی جعلی لیز منسوخ کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ضلع مہمند کے عوام نے موسی خیل جبارخیل کور کے کرومائٹ کان کی جعلی لیز کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ احتجاج کرتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ موسی خیل جبارخیل کور کے مشران کے متفقہ طور پر لیز ہولڈر کو لیز دی جائے۔
عوام کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر بار سب دہشت گردی میں تباہ ہوچکے ہیں، اب ناجائز طریقے سے ہمارے کان کو لیز پر دیا گیا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔
انہوں نے جبارخیل کور کرومائٹ کان کی جعلی لیز منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس حوالے سے اگر کوئی مسئلہ ہوا تو تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور