کوہاٹ، سرکاری گاڑی میں اسلحہ و منشیات سمگلنگ ناکام، سمگلر گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ کی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سرکاری گاڑی میں اسلحہ و منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ذرائع کے مطابق تھانہ صدرِ پولیس نے اسلحہ برآمد کرتے ہوئے احسان اللہ نامی بین الاضلاعی سمگلر بھی گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ کوہاٹ پولیس نے سرکاری گاڑی سے 71 عدد مختلف قسم کے پستول، 24400 کارتوس اور 5 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ بنوں اور بعد ازاں وزیرستان سمگل کیا جارہاتھا جبکہ گرفتار سمگلر احسان اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اسلحہ و منشیات کی سرکاری گاڑی میں سمگلنگ کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید(صدر تھانہ) میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس 13 مئی کو بلائے جانے کا امکان