نوشہرہ، غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ ناکام، مختلف بور کے ہزاروں کارتوس برآمد

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے تھانہ اضاخیل پولیس نے غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر کار سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی جس میں مختلف بورکے ہزاروں کارتوس شامل تھے۔ پولیس نے ملزم کو بھی موقع پر دھر لیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع پولیس آفیسر ناصر محمود کے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف واضح احکامات کی روشنی میں تھانہ اضاخیل پولیس نے کارروائی کی۔
چوکی عجب باغ کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران پشاور سے آنیوالی ایک موٹر کار کی تلاشی لی گئی ۔ اس دوران گاڑی سے 2 عدد ڈبل بیرل بندوق، شارث گن اور مختلف بور کے ہزاروں کارتوس بھی برآمد کر کے ملزم واجد گل ولد نذیرگل ساکن نصرت زئی تنگی ضلع چارسدہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے