پشاور، ہوٹل میں آتشزدگی، ریسکیو کا کوئک رسپانس، 30 منٹ میں آگ قابو

ویب ڈیسک: کوہاٹ روڈ پر واقع ہوٹل میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے 30 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا.
نجی ہوٹل کے ڈی ایف کی اوپر والی منزل میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی 3 فائر ویکلز, ایمبولینس اور 10 اہلکار روانہ کر دیئے گئَے جنہوں نے ماہرانہ انداز میں آگ پر قابو پالیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ہوٹل میں آگ پر قابو پانے کےبعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ کوہاٹ روڈ پر ہوٹل میں‌آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں‌کسی قسم کی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں،مولانا فضل الرحمن