پاکستانی عوام ہی نے نئی قیادت کا فیصلہ کرنا ہے، امریکہ

ویب ڈیسک: پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے امریکہ نے اپنی رائے کا مکمل اظہار کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستانی عوام ہی نے نئی قیادت کا فیصلہ کرنا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری دلچسپی صرف جمہوری عمل میں ہے جبکہ نئی قیادت کا فیصلہ ان کے عوام نے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادی اظہار پر پابندیوں اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تشویش ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کاسیشن جج کےاغواکانوٹس،فوری اقدامات کاحکم