مودی سرکار کی خلاف ورزیاں

مودی سرکار کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں بے نقاب

ویب ڈیسک: مودی سرکار اور "را” کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں بے نقاب ہو گئیں۔ اس حوالے سے کئی شواہد سامنے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار نے اپنی دہشتگرد کارروائیوں سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی عدم استحکام کا شکار بنا رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارچ 2016 میں بلوچستان سے بھارتی خفیہ جاسوس کلبھوشن یادیو دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جس سے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے پاکستان میں خفیہ کارروائیوں کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے پاکستان میں دہشتگرد قوتوں خصوصا ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کا پول بھی کھل گیا۔
گلوبل ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی دہشتگردی کے شواہد موجود ہیں۔ اسی وجہ سے بھارت پر بین الاقوامی دہشتگردی کا جرم ثابت ہوا۔ امریکی، کینیڈین اور برطانوی حکومت نے بھارتی خفیہ ادارے کے اراکین پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
اس سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں‌ بھارتی دراندازی سمیت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں بے نقاب ہو گئیں۔
یاد رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دینے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  رافیل نڈال کی ٹینس کورٹ میں واپسی، میڈرڈ اوپن کا فاتحانہ آغاز