گلبہار گریڈ 19 افسر قتل

گلبہار میں ٹارگٹ کلنگ، گریڈ 19 کا سرکاری افسر قتل، ملزم فرار

ویب ڈیسک: گلبہار میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا جس میں گریڈ 19 کا سرکاری افسر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے گنجان آباد علاقے گل بہار میں عشرت سینما چوک کے قریب محکمہ سوشل ویلفیئر کے گریڈ 19 کے افسر کو نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب وہ سرکاری گاڑی میں ڈرائیور کے ہمراہ دفتر جا رہے تھے۔
واقعہ میں ڈرائیور محفوظ رہا، وقوعہ ٹارگٹ کلنگ تھا یا اس کی کوئی اور وجہ ہے پولیس نے مختلف پہلوﺅں پر تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق گلبہار میں عشرت سنیما چوک میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19 کے افسر ہمایوں خان ولد عبد اللہ جان قوم مہمند ساکن باچا ڈاگ توحید آباد کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور شفیق اللہ محفوظ رہا۔
حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہوگئے۔ مقتول افسر کی عمر تقریبا 35 یا 36 سال تھی۔ فائرنگ سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
ورثاء نے بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سمیت دیگر شواہد پر کام شروع کر دیا۔ واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گلبہار میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا جس میں گریڈ 19 کا سرکاری افسر قتل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو اڈے دینے کی قیاس آرائیاں مسترد