پشاور، مختلف اضلاع میں بغیر اجازت طویل غیر حاضری پر 12 ڈاکٹر برطرف

ویب ڈیسک: محکمہ صحت نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں ڈیوٹی سے بغیر اجازت طویل غیر حاضری پر سکیل 17 کے 12ڈاکٹرز برطرف کر دیئے ۔
مذکورہ ڈاکٹرز کو متعدد بار حاضری کے لئے نوٹس جاری کئے گئے تھے اور مسلسل حکم عدولی پر انہیں شوکاز نوٹس بھی دیا گیاتھا تاہم کسی قسم کا جواب نہیں دیا گیا۔
ان کے اس اقدام پر محکمہ صحت نے ای اینڈ ڈی رولز2011کے تحت انہیں برطرف کر دیا ہے۔
ملازمت سے برطرف ہونے والوں میں ڈاکٹر فوزیہ گوہر ، ڈاکٹر فرح گل،ڈاکٹر جہانگیر، ڈاکٹر جاوید اللہ خان، ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر محمد سید الیاس، ڈاکٹر مہرین اختر، ڈاکٹر کفایت اللہ، ڈاکٹر روحیلہ گل، ڈاکٹر سہیل احمد، ڈاکٹر تیمور زیب خان اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عظمیٰ احسان شامل ہیں۔
اس حوالے سے گذشتہ روز چیف سیکرٹری کی منظوری کے ساتھ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں بغیر اجازت طویل غیر حاضری پر 12 ڈاکٹر برطرف کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  امریکی طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیاں نامناسب ہیں، ہیومن رائٹس کمیشن