اسرائیل کا دفاع

عالمی قوانین کے تحت اسرائیل کا دفاع جاری رکھیں گے، نیتن یاہو

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت اسرائیل کا دفاع جاری رکھیں گے،
عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے عبوری احکامات پر اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی جانب سے ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس وقت بڑی جنگ میں مصروف ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت اسرائیل کا دفاع جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کیخلاف نسل کشی کا مقدمہ منظور کرنا نہ مٹنے والا سیاہ دھبہ ہے۔
واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے فلسطینیوں کی نسل کشی کیس میں جنوبی افریقا کے عائد کردہ الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے کیس نہ سننے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی۔
اسرائیل کو عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز نسل کشی کے اقدامات کو فوری طور پر روک دیں۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پٔر پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ