نتھیا گلی، ریسٹ ہاوس پر پو لیس قبضہ کا نوٹس، تحقیقات کا حکم جاری

ویب ڈیسک: نتھیا گلی میں لیزڈ ریسٹ ہاوس پر پو لیس قبضہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نتھیاگلی میں ریسٹ ہاوس پر پولیس قبضہ کے حوالے سے چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کو انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔
اس کے علاوہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے بھی ریسٹ ہاوس پر مبینہ قبضے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو 15 دن کے اندر اپنی رپوٹ پیش کرے گی۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ 16 جنوری کو وفاقی وزارت داخلہ نے بھی معاملے کی انکوائری اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 16 مسافر زخمی