امریکا چین تعلقات

تائیوان کی آزادی، امریکا چین تعلقات کیلئے بڑا خطرہ ہے، چینی وزیر خارجہ

ویب ڈیسک: چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جیک سلیوان پر واضح کیا کہ تائیوان کی آزادی کا مسئلہ امریکا چین تعلقات کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق وانگ یی کی جیک سلیوان سے دورہ تھائی لینڈ میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین، مشرق وسطیٰ، شمالی کوریا، بحیرہ جنوبی چین اور میانمار کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے بلند شرح سود پر 57کھرب36 ارب کا قرضہ لیا