خالصتان کیلئے ریفرنڈم

فرانسسکو میں خالصتان کیلئے ریفرنڈم، ہزاروں سکھ ووٹنگ کیلئے پہنچ گئے

ویب ڈیسک :امریکی شہر سان فرانسسکو میں خالصتان کے لئے ریفرنڈم ‘ہزاروں سکھوں کا جم غفیر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پولنگ سٹیشن کے باہر پہنچ گیا ۔
ووٹنگ کا سلسلہ 8 گھنٹے تک جاری رہے گا‘ووٹنگ میں بین الاقوامی آبزرور بھی موجود ہیں۔
ریفرنڈم کیلئے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ ہائی لیول سکیورٹی میں سوک سینٹر پہنچے، سکھ رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لیے الگ وطن کا مطالبہ کرتے ہیں اور بھارت کے تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔
سکھ فار جسٹس کے شریک بانی بخشیش سنگھ سندھو کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں سکھوں کو بھارت کے تسلط سے اپنی خومختاری، آزادی اور خالصتان کے قیام کیلئے کیلئے یہاں جمع ہوئے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جھلس گئے