امریکی صدر کا اعلان

اردن میں فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائےگا‘امریکی صدر کا اعلان

ویب ڈیسک :امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے اردن میں ڈرون حملے کے دوران 3امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔
گزشتہ روز اردن میں موجود امریکی بیس پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے تھے، حملے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ڈرون کے ذریعے شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، حملہ عراق اور شام میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں نے کیا
دوسری جانب وائٹ ہاو¿س سے جاری بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کی مذمت کی اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔
امریکا کے صدر بائیڈن نے مزید کہا ہے کہ اگرچہ ہم ابھی اس حملے سے متعلق حقائق جمع کر رہے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ یہ حملہ شام اور عراق میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ بنیاد پرست عسکریت پسند گروپوں نے کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیاں نامناسب ہیں، ہیومن رائٹس کمیشن