فرانسیسی کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ، موٹر ویز بلاک کر دیں

ویب ڈیسک: فرانسیسی کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تمام موٹر ویز بند کر دیں۔ یاد رہے کہ کسانوں کا احتجاج 2 ہفتوں سے جاری ہے۔
احتجاجی مظاہروں کا یہ سلسلہ اب پور ملک میں پھیلنے لگاہے اور کسانوں نے اپنے ٹریکٹرز سے پیرس سے باہر موٹر ویز کو ہر قسم ٹریفک کیلئَے بند کر دیا۔
فرانس کے وزیر اعظم کی جانب سے کسانوں کے حق میں کئی ایک اعلانات کئے لیکن کسان ان پر قطعی خوش نہیں دکھائی دیتے۔
فرانسیسی کسانوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم نے اپنی تحریک کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے ہماری باتوں کا صحیح جواب نہیں دیا۔
فرانس کے نئے 34 سالہ وزیراعظم نے کہا کہ ایندھن پر ٹیکس کا منصوبہ ترک کر دیں گے۔
احتجاج میں کچھ کسانوں نے وزیر اعظم کے وعدوں کو ایک حوصلہ افزا آغاز قرار دیالیکن فارمنگ یونین کے سربراہ روسو نے کہا کہ یہ ایک ناکہ بندی ہے لیکن 100 مزید ناکہ بندیاں ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے 15 ہزار ممبران کا دستہ متحرک کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان