پٹرول پمپ ڈکیتی

پشاور، پٹرول پمپ میں ڈکیتی کی واردات، چور 40 لاکھ لےاُڑے

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ پہاڑی پورا میں پٹرول پمپ کے منیجر سے ڈکیت 40 لاکھ روپے لے اُٰڑے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑی پورا کی حدود میں پیٹرل پمپ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ نے موقع پر جاکر جائزہ لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیتی میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کیلئے اے ایس پی فقیر آباد محمد علیم کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایس پی اسامہ امین چیمہ نے کہا کہ ڈکیتی میں ملوث افراد کو جلد قانون کے گرفت میں لائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،جج اغوا میں ملوث 3دہشتگردہلاک