پولیس پرفائرنگ، ملزم کو 9 سال قید، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی پشاور کی عدالت نے پولیس پر فائرنگ اور پولیس افسر کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 9 سال قید اور2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
ذرائع کے مطابق ملزم رفیع اللہ پر الزام تھا کہ اس نے تیراہ شلوبر قمبر خیل میں پولیس اہلکاروں پر چھاپے کے دوران فائرنگ کردی تھی جس سے پولیس افسر سب انسپکٹر عمر خان زخمی ہوگیا تھا۔
واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کرا دیا تھا۔
ملزم کے خلاف ٹرائل مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو اقدام قتل سمیت 3دفعات میں 9 سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔
یاد رہے کہ پولیس پر فائرنگ کے جرم میں گرفتار ملزم کو 9 سال قید، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب