پشاور، پولنگ سٹیشن پر 5ہزار 819اہلکار تعینات کئے جائیں گے

ویب ڈیسک: عام انتخابات کیلئے پشاور میں پولنگ سٹیشن پر 5ہزار 819اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ شہر میں صرف 48پولنگ سٹیشن نارمل ہیں جبکہ حساس پولنگ سٹیشن 655اور انتہائی حساس 577پولنگ سٹیشن ہیں ۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا اور پشاور پولیس کی جانب سے مرتب کردہ پلان کے مطابق پشاور شہر میں مجموعی طور پر ایک ہزار 280 پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائینگے جن میں 577 حساس ترین، 655 حساس اور48 نارمل قرار دئیے گئے ہیں۔
حساس پولنگ سٹیشنز پر 2ہزار 885،حساس پر 2 ہزار 620 اہلکار تعینات ہونگے جبکہ نارمل پولنگ اسٹیشنز پر 144 اہلکار تعینات ہونگے ایک ہزار 170 خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی جائینگی جبکہ نارمل میں 3اہلکار،حساس میں 4 اورحساس ترین پر 5 اہلکارتعینات ہونگے ۔
محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق حساس ترین اورحساس پولنگ اسٹیشنز پر مزید نفری بڑھانے پرغور کیا جا رہا ہے پولیس کی جانب سے شہر میں 100 سے زائد ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے ہاٹ سپاٹس پر خصوصی کیمروں سے لیس اہلکارتعنیات ہونگے۔
پولنگ پر تمام انتظامات کاجائزہ الیکشن سیل سے لیاجائےگا۔ انتظامات کا جائزہ لینے کےلیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائینگی۔
سب ڈویژن سطح پرمانیٹرنگ سسٹم اور فوکل پرسن تعینات ہونگے،حساس ترین اورحساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائیگی اہلکاروں کو باڈی کیمز لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔
یاد رہے کہ عام انتخابات کیلئے پشاور میں پولنگ سٹیشن پر 5ہزار 819اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  عوام کوایک اورجھٹکا،بجلی یونٹ 3 روپے 49 پیسے مہنگاہونےکاامکان