الیکشن 2024ء، ریکارڈ 12 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز کا اندارج

ویب ڈیسک: 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کےلئے ریکارڈ 12 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز کا اندارج کیا گیا ہے۔
خواتین ووٹر رجسٹریشن کے نمایاں رجحانات ہیں، گزشتہ دہائی میں ووٹر رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق2013 کے انتخابات کے بعد سے 4 کروڑ 23 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔
ووٹرز کی تعداد ملک کی آبادی کا 53.2 فیصد ہے، 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کا تناسب 49.6 فیصد تھا۔ پنجاب میں 57 فیصد، خیبر پختونخوا میں 53 فیصد آبادی ووٹر ہے جبکہ سندھ اور اسلام آباد میں ووٹرز آبادی کا تقریباً 50 فیصد ہیں۔ اسی طرح بلوچستان میں آبادی کا صرف 36 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 78 اضلاع میں نصف آبادی ووٹرز ہیں، ملک بھر میں 49 اضلاع میں ووٹرز آبادی کا 30 سے 50 فیصد ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 9 اضلاع میں 30 فیصد سے کم آبادی رجسٹرڈ ووٹر ہے، 159 حلقوں میں 50 فیصد آبادی ووٹر ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 57 حلقوں میں ووٹرز آبادی کے 50 فیصد سے کم ہیں، 5 حلقوں میں ووٹرز آبادی کا 30 فیصد سے کم ہیں۔
خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن بڑھنے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 2018 میں ووٹرز کا صنفی فرق 11.8 فیصد تھا جواب 7.7 فیصد ہوگیا ہے۔
جن قومی اسمبلی کے حلقوں میں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ تھا وہ 173 سے کم ہو کر 38 رہ گئے۔ ان میں سے 12 قومی اسمبلی حلقے خیبر پختونخوا، 11 بلوچستان، 10 سندھ اور 5 پنجاب میں ہیں۔
جن صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں صنفی فرق 10 فیصد سے زائد تھا وہ 398 سے کم ہو کر 102 ہو گئے۔ ان میں سندھ کے 31، بلوچستان 30، خیبر پختونخوا 24 اور پنجاب کے 17 حلقے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن 2024 کیلئے نتخابات کےلئے ریکارڈ 12 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز کا اندارج کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا