سی ٹی ڈی

خیبر پختونخوا :سی ٹی ڈی نے گزشتہ ماہ25دہشت گرد ہلاک کردیئے

ویب ڈیسک :سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے ماہ جنوری کے دوران 25دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 44کو گرفتار کیا ہے ۔
دستاویزات کے مطابق رواں سال ماہ جنوری میں دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کے خلاف 219 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے جس میں44 دہشت گردوں کو گرفتار جبکہ 25 کو ہلاک کیاگیا۔
گزشتہ ماہ دہشت گردی کے44، بھتہ خوری اور، ٹارگٹ کلنگ کے 3،3 کیسیز رجسٹرڈ کئے گئے جبکہ اغوا برائے تاوان2، ٹیرر فائنانسنگ1 کیس میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
دستاویزات میں مزید بتایاگیا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 71 کلوگرام بارودی مواد تحویل میں لیا‘خیبر پختون خوا میں 12 دستی بم اور 109بندوقیں اور پستولیں برآمد کی گئیں ۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر