49 اراکین سینیٹ آئندہ ماہ ریٹائرڈ ہو جائیں گے، چیئرمین سینیٹ بھی شامل

ویب ڈیسک: 49 اراکین سینیٹ بشمول پی ٹی آئی آئندہ ماہ (3 مارچ کو) ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ ان اراکین سینیٹ میں خیبرپختونخوا اور پنجاب سے 10،10، سندھ سے 13، بلوچستان سے 10، اسلام آباد سے 2 اور ضم اضلاع سے 4 سینیٹرز شامل ہیں۔
ریٹائر ہونے والے ان اراکین سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے علاوہ ڈپٹی چیئرمین مرزا خان آفریدی، اسحاق ڈار، رضا ربانی اورمشاہد حسین سید کے نام سرفہرست ہیں۔
آئندہ ماہ ریٹائرڈ ہونے والے 49 اراکین سینیٹ 2018 میں منتخب ہوئے تھے، ان اراکین میں سب سے زیادہ تعداد پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے۔ ان اراکین میں پی پی کے 12، مسلم لیگ ن کے11، پی ٹی آئی کے 8، جے یو آئی اور اےاین پی کے 2،2 سینیٹرزریٹائر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا