انتخابات 2024، لیگ ن آج گوجرانوالہ میں پاور شو کرے گی

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن انتخابی مہم کے سلسلہ میں آج جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں پاور شو کرے گی۔
جلسے سے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سمیت مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔
کارکنوں کو دوپہر ایک بجے تک جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جلسہ گاہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، سٹیڈیم کے اطراف میں پارٹی قائدین کی تصویروں والے فلیکسز بھی نصب ہیں،
پنڈال میں پارٹی پرچموں کی بہار آگئی ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گوجرانوالہ اور وزیر آباد کی 6 قومی اور 14 صوبائی اسمبلی نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سائفرکیس، عمران خان اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت 21 مئی کو ہوگی