آج کا فیصلہ مایوس کن، انصاف کیلئے ہائیکورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اعظم کے وکیل بیرسٹر گوہر نے غیر شرعی نکاح کیس پر سنائی جانے والی سزا کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ صرف بانی پی تی آئی پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ یہ فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ اڈیالہ جیل میں سماعت کے بعد بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج فیصلہ مقررہ وقت ساڑھے تین بجے کی بجائے ایک بجے سنایا گیا جو اصول کے خلاف ہے۔
کیس کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر شرعی نکاح کیس عون چوہدری کی خواہش پر بنایا گیا، مولوی کا فتویٰ نظر انداز کرتے ہوئے دو دن میں فیصلہ سنا دیا گیا اس پر مستزاد یہ کہ ہمیں ثبوت پیش کرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔ اس سارے عمل پر مایوسی ہوئی۔
تحریک انصاف رہنما کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کے کردار پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ ہم انصاف کے لیے ہائیکورٹ جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  عالمی یوم مزدور، خیبرپختونخوا کا مزدور آج بھی دیہاڑی میں‌مصروف