صوابی، پی ٹی آئی اجازت کی منتظر، جلسے کیلئے لگی کرسیاں ہٹا دی گئیں

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں پی ٹی آئی اجازت کی منتظر، جلسے کیلئے لگی کرسیاں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہٹا دی گئیں۔
یاد رہے کہ پولیس نے جلسہ گاہ سے کرسیاں ہٹا دیں۔ اس حوالے سے پولیس آفیسر لیاقت شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سیکورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔
جلسہ کے انعقاد سے قبل پی ٹی آئی کو ڈی سی سے اجازت لینا ہوگی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی جلسے کی اجازت نہیں ہے، اس لئے پی ٹی آئی بھی کارنر میٹنگ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی اجازت کی منتظر ہے جبکہ جلسہ کیلئے لگی کرسیاں ضلعی انتظامیہ نے ہٹا دیں.

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل : انکوائری رپورٹ آج وزیراعظم کوپیش کی جائے گی