فلائٹ آپریشن

کراچی میں شدید بارش سے فلائٹ آپریشن منسوخ

ویب ڈیسک: کراچی میں شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے، جس وجہ سے آج 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
سی اے اے کے مطابق اسلام آباد تا گلگت 4 پروازیں پی کے601، 602، 605 اور 606 منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ کراچی تا اسلام آباد بھی 4 پروازیں پی کے 300، 301، 308 اور 369 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پی آئی اے کی اسلام آباد تا سکھر 2 پروازیں پی کے 631 اور 632 جبکہ دبئی سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 211 اور 212 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پی آئی اے کی کوئٹہ سے اسلام آباد کے درمیان پرواز پی کے 325 اور 326 جبکہ لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 322 اور 323 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پی آئی اے کی جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 940 ملتان منتقل کر دی گئی جبکہ طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث آج پی آئی اے کی 16 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکیں گی۔
علاوہ ازیں نجی ایئرکی دبئی تا اسلام آباد پروازیں پی اے 210 اور 211 اور غیر ملکی ایئر لائن کی دوحہ سے ملتان کی 2 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروس متاثر