توسیع دینے

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو این او سی میں توسیع دینے سے انکار

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو این او سی میں توسیع دینے سے انکار کر دیا.
کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ جب تک این او سی ایشو ہوئے ان میں مزید توسیع نہیں دی گئی،
زیادہ کھلاڑیوں کو 7 فروری تک کے این او سی جاری کئے گئے ہیں،
دوسری طرف توسیع نہ ملنے پر کھلاڑیوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی اور بی پی ایل کے این او سی میں توسیع کی درخواستیں کی گئی تھیں، درخواستیں ملنے کے بعد پی سی بی نے معاملے کا جائزہ لیا جس کے بعد بورڈ نے این او سی میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جو کھلاڑی قومی ٹیموں کا حصہ نہیں انہیں بھی واپس بلایا گیا ہے۔
ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ جن کا ورک لوڈ مینجمنٹ مسئلہ نہیں انہیں مزید کھیلنے دیں، پی ایس ایل 17 فروری سے ہے۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی